سندھ اور بلوچستان میں نفرت کی بنا پر ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں،صدف گل رخشانی
گوادر(مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینٸر رہنما صدف گل رخشانی نے نفرت کی بنا پر ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں نفرت کی بنا پر ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محترمہ صدف گل رخشانی نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے ہم سب برابر کے پاکستانی ہیں اور کسی بھی صوبے میں رہنے اور کام کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف نفرت کی مہم ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا عزیز وطن ہے اور پاکستانیوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے کسی طور پاکستان کے دوست اور وطن کے خیر خواہ نہیں۔ محترمہ صدف گل رخشانی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور مھٹی بھر عناصر کی جانب سے منفی رجحانات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجہد اور شاندار قربانیوں کے بعد یہ وطن حاصل کیا ہے اور ہم دشمن کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے
[…] نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی وویمن ونگ کے سینیئر رہنما صدف گل رخشانی نے ضلع لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے […]