حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے تو شہباز شریف کی وزارتِ عظمیٰ بھی خطرے میں پڑ جائے گی
لاہور(مسائل نیوز) سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ باآسانی 20 میں سے 11 نشستیں جیت سکتی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کا بیانیہ قبول کرنے والے بہت لوگ ہیں۔عمران خان درست ہیں یا غلط لیکن ان کا وفادار ووٹر ان کا بیانیہ درست مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو الیکشن ڈے پر الیکشن مینج کرنا بہت اچھا آتا ہے۔ن لیگ نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی پنجاب میں 90 فیصد ضمنی انتخابات جیتے ہیں۔مہنگائی نے ن لیگ کے ووٹرز کو تنگ کیا ہے۔کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے کسی کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں۔منیب فاروق نے مزید کہا کہ ن لیگ ضمنی انتخابات میں 11 نشستیں باآسانی جیت جائے گی۔
لاہور سے ن لیگ آسانی سے 2 نشستیں نکال لے گی۔
- Advertisement -
پی پی 167 میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔تمام حلقوں میں نئے ووٹرز کی تعداد بڑھی ہے جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا۔ن لیگ کو الیکشن جیتنے کے لیے اپنا ووٹر باہر نکالنا ہو گا جب کہ پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے کے لیے اپنے سپورٹرز کو ووٹرز میں تبدیل کرنا ہو گا۔جب کہ سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پنجاب میں جن 20 نشستوں پر ضننی انتخابات ہونے ہیں، ن لیگ نے ان پر اپنے دیرینہ کارکنوں کی جگہ ان لوگوں کو ٹکٹ دئیے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر یا آزاد حیثیت میں ن لیگ کو ہرایا تھا۔
ن لیگ کے کارکنوں اور ووٹرز سپورٹرز میں اس حوالے سے ناراضی پائی جاتی ہے دیکھنا ہو گا اس وجہ سے اتوار کے دن ن لیگ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے مزید کہا اگر جماعتی بنیادوں اور پارٹی مقبولیت پر ووٹ پڑتا ہے تو تحریک انصاف کو برتری ملنے کا امکان موجود ہے۔یہ ضمنی انتخابات ہہت دلچسپ ہیں جس میں حمزہ شہباز کووزیراعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے ن لیگ کو 20 میں سے 9 نشستیں جیتنا ضروری ہے۔اگر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے تو شہباز شریف کی وزارتِ عظمیٰ بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز)ن لیگ کے حمزہ شہباز اور اتحادیوں کے پاس صوبائی اسمبلی میں اکثریت ختم ہو […]
[…] آباد(مسائل نیوز)ن لیگ کے حمزہ شہباز اور اتحادیوں کے پاس صوبائی اسمبلی میں اکثریت ختم ہو […]