MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تینوں بڑی پارٹیوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جھنگ(مسائل نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ مسلم لیگ،پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی نے ہمیں آئی ایم ایف کاغلام بنادیاہے۔ بد قسمتی سے پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاترمیں ہوتے ہیں ۔

- Advertisement -

گزشتہ روزجھنگ میں کارکنوں سے خطاب اور جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن پروفیسرگوہرصدیقی مرحوم کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ مسلم لیگ،پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی تینوں جماعتیں امریکہ کی ایجنٹ اورغلام ہیں۔

ان تینوں بڑی پارٹیوں نے ہمیں آئی ایم ایف کاغلام بنادیاہے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاترمیں ہوتے ہیں۔آئی ایم ایف کاایک بابوپاکستان میں آکر پٹرول، ڈیزل، بجلی، گڑاورگندم کی قیمتیں طے کرتاہے۔کشمیربیچنے میں پرویزمشرف سے لے کرعمران خان اورشہباز شریف تک سب شامل ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.