MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مکی آرتھر اور وقار یونس نے میرا بین الاقوامی کیریئر ختم کیا: عمر اکمل

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے کہا کہ سابق ہیڈکوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کے باعث ان سے بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع چھین لیا گیا۔

- Advertisement -

عمر اکمل نے کہا کہ مکی آرتھر کے میرے ساتھ ذاتی مسائل تھے لیکن اس وقت ٹیم انتظامیہ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور وہ آج تک خاموش ہیں، تاہم مکی نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے مجھ پر سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ان نایاب کرکٹرز میں شامل ہوں جنہیں ہر موڑ پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے بتایا کہ عمران سے درخواست کی کہ وہ 2016ء کے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم منجمنٹ سے مجھے تیسرے نمبر پر بھیجنے کی سفارش کریں لیکن کچھ نہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈری فاسٹ باؤلر تھے لیکن میں انہیں بطور ہیڈ کوچ نہیں سمجھ سکا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.