پی ٹی آئی نے سیاسی بحران کے حوالے سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات کے بعد پیشرفت کرتے ہوئے مذاکرات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں ۔ تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی ۔
[…] پی ٹی آئی کی مزید دو خواتین عہدیداران کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان […]