MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ کا انتخاب۔۔ ن لیگ کا ممکنہ ہنگامہ آرائی کی صورت میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ن لیگ نے ممکنہ ہنگامہ آرائی کی صورت میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو قانونی راستہ اختیار کریں گے،حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے عمل اور توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے 2 پٹیشنز تیار کر رکھی ہیں،معاملات خراب ہوئے تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 16اپریل کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 130کے تحت قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ( ہفتہ) کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کے مطابق قائد ایوان کے چناؤ کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیاگیا ، پولیس کے ہمراہ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی دیں گے ۔پنجاب اسمبلی کے اردگرد500میٹر تک دفعہ 144لگادی گئی ۔سیاسی ورکرز اسمبلی کے 500میٹر کی حدود میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔اسمبلی کے اطراف 4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی ۔مال روڈ یا دیگر کوئی راستہ بند کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔
ورکرز کو اسمبلی کے راستے میں اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ مدمقابل ہیں۔ مسلم ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر کہیں اور سے ہدایات لینے کا الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن میں کسٹوڈین نہیں ہوں، وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوں، کوشش کریں گے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہو لیکن شفاف الیکشن پر شہبات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.