MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

علیم ڈار آئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہو گئے

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پاکستانی امپائر علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے امپائر احسن رضا، علیم ڈار کی جگہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے،احسن رضا کو سال 24-2023 کیلیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔علیم ڈار نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔واضح رہے کہ اب تک احسن رضا 72 ٹی ٹوئنٹی، 41 ون ڈے اور 7 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.