بیواوں اور نادار افراد کو معاشرے میں خودکفیل بنانے کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی گراں قدرخدمات-
ہرنائی (مسائل نیوز)فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ صوبے میں بلا امتیاز رنگ ونسل ،جنس ومذہب خدمت انسانیت کے لیے کوشاں ہے
- Advertisement -
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ کی ہدایات پر فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ نے ضلع ہرنائی میں بیواوں اور نادار افراد کی کفالت کیلئے ایک فلاحی منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں بیوا خواتین اور ضرورت مند افراد کی معاشی حالت کو بہتر سے بہتر بنانا ہے تاکہ ان کے بچے محتاجی سے بچ سکیں۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ نادار اور ضرورت مند افراد کی باعزت بحالی اور خوشحالی کیلئے چار مختلف پروجیکٹس پر کام کررہی ہے۔ ہرنائی کے بابو محلہ سے تعلق رکھنے والی بیوا خاتون بینظیر بی بی اپنے یتیم بچوں کےساتھ نہایت ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت بینظیر بی بی کو سر چھپانے کیلئے ضروریات زندگی سے آراستہ ایک مکان کی تعمیر شروع کردی ہے ۔ مزید براں، بینظیر بی بی کے خاندان کو گھریلوں استعمال کی اشیاء کی فراہمی سمیت ماہانہ 5000 روپے امداد اور مفت راشن بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ایک اور بیوا خاتون زر بی بی جس کا تعلق بھی ہرنائی سے ہے ان کیلئے ایک مکان تعمیر کی جارہی ہے اور گھریلوں استعمال کی اشیاء سمیت ماہانہ 5000 روپے امداد اور مفت راشن بھی دیا جارہا ہے ۔ ہرنائی سے ہی تعلق رکھنے والا شخص محمد بشیر جو کہ حالیہ ہرنائی زلزلے میں بے گھر ہوچکا تھا ان کیلئے آئی جی ایف سی نارتھ کی ہدایات پر گھر اور دکان کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ معاشرے میں معاشی طور پر آسودہ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ علاوہ ازیں، ہرنائی زلزلہ میں ہی بے گھر ہونیوالا محمد صادق جوکہ خاندان کے ہمراہ ٹینٹ میں زندگی گزار رہا تھا ان کیلئے بھی ضروریات زندگی سے آراستہ گھر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ مقامی آبادی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے قوم کو ،بیماری، غربت ،محرومی اور قدرتی آفات اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے عملی جد جہدو کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ ہی انسانیت کی عظمت کا ضامن ہے ۔