مسلم لیگ ق کے چودھری پرویز الٰہی کا ترین گروپ سے رابطہ ، جلد ملاقات بھی ہوگی
لاہور (مسائل نیوز) سٌپیکر صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے چودھری پرویز الٰہی نے ترین گروپ سے بھی رابطہ کیا ہے اور دونوں میں ملاقات بھی جلد ہو گی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے فیصل حیات جبوانہ نے چودھری پرویز الٰہی کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ہمارے ساتھ رابطہ کیا گیا جبکہ آئندہ دو روز میں چودھری پرویز الٰہی جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے ، ہم سیاسی لوگ ہیں ، ملاقاتوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ۔
واضح رہے کہ ترین گروپ سےچودھری برادران لاہوراوراسلام آبادمیں ملاقات کرچکےہیں ۔
[…] نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے […]