MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیکولر نظام کا دعوی کرنے والا ہندوستان اب بے نقاب ہوچکاہے، مولانا حیدری

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام نے جمعہ کے روز بھارت کی مسلم خواتین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یوم حجاب منانے کااعلان کردیا ۔گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام اسلام آباد کا تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میںمولانا عبدالغفور حیدری نے علیل ہونے کے باوجود خصوصی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سیکولر نظام کا دعوی کرنے والا ہندوستان اب بے نقاب ہوچکاہے،

- Advertisement -

مسلمانوں کو انکی شخصی حقوق سے محروم کررہا ہے، مودی حکومت غنڈے پال رکھے جو آئے روز مسلمانوں کے گھروں پر حملے کررہے ہیں مودی کے غنڈے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کررہے ہیں حال ہی میں حجاب پہننے خواتین پر غنڈوں نے حملہ کرکے ان پر تشدد کیا ہے، ہندں نے مسلم طالبہ مسکان پر بھی حملے کی کوشش کی ہے، اس بہادر بچی نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاگر بتوں کی پوجاریوں کو خوفزدہ کیا، آج پوری دنیا اس مسلم بچی کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں،

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علما اسلام جمعہ 18 فروری کو ہندوستان کے مسلم خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم حجاب منا رہی ہے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاس کے سامنے مسلم خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بہت بڑا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے، قائدین و کارکنان اسلام آباد کے خواتین اجتماع کو بھرپور کامیاب کرے، ہندوستان کو بڑا پیغام دیں گے مودی مسلمانوں سے ناروا سلوک سے باز آجائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.