عبدالقدوس بزنجو بیساکیوں کی سیاست کررہے ہیں ،سردار رند
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ بلوچستان میں ظلم کابازار گرم لیکن حکمران بے حسی اور ملزمان کی پشت پناہی کی وجہ سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،میرعبدالقدوس بزنجو بیساکیوں کی سیاست کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ نے چند ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر پہلے سے محرومی کاشکار لاوارث صوبے کو مزید ظلم اور بے بسی کاشکار بنادیاہے ،5
- Advertisement -
،پانچ لوگوں کے قتل میں ملوث ملزمان وزیراعلیٰ کے دست راست بن کر سرکاری پروگراموں میں ساتھ بیٹھتے ہیں ،اگر کچھی میں قتل ہونے والے لوگوں کے قاتلوں کوگرفتار نہیں کیاگیا تو آج کوئٹہ تا جیکب آباد روڈ بند کرنے والے اسمبلی اور ریڈ زون بھی آئیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرداریارمحمدرند نے کہاکہ کچھی میں شٹرڈاﺅن ہڑتال تھا کوئی دکان کھلی نہیں تھی
لیکن یہاں بے حس حکومت اور بے حس وزیراعلیٰ براجمان ہے جس نے نہ تو معاملے پر توجہ دی اور نہ ہی نوٹس لیا جس کے بعد مجبوراََ علاقے کے لوگوں نے 16فروری کو جیکب آباد سے کوئٹہ ملانے والی شاہراہ کو بند کرنے کااعلان کیاہے آج صبح شاہراہ بند کرنے کا نوٹس دیا گیاہے ،