MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راجن پور کی

- Advertisement -

نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے ،پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی قیادت نے تجویز دی خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں ،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دے دی،لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ضروری اقدامات کے لیے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کر دی ہے،اعلامیے کے مطابق عمران خان نے عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل شروع کرنیکی منظوری دے دی ہے، ڈویژنل سطح پرپارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لیے گئے ہیں،تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کرکے جلد امیدوار فائنل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، امیدواروں کو جلد گرین سگنل دے کر انتخابی میدان میں اترنیکی اجازت دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.