MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبرپختونخوا اسمبلی توڑتے ہوئے عمران خان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں

1 181

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نارروال (مسائل نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمت کریں، بہادر بنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں۔انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پنجاب اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ہمت کریں،بہادر بنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں۔
جنرل الیکشن سوشل میڈیا الیکشن نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی کی جھوٹ ، مکار اور فریب کی سوشل میڈیا کا ڈراپ سین ہونے والا ہے۔احسن اقبال نے کہا پنجاب حکومت کے خاتمے سے عوام کو نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات ملی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے، منگل کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان عمران خان کی ہدایت کا انتظار کر رہے تھے اور انہیں اس حوالے سے ہدایت مل گئی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت گورنر کو سمری بھیجیں گے، 48 گھنٹوں میں گورنر سمری پر دستخط کریں گے، بصورت دیگر اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری ہونے تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول کے اجراء تک کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے کیوں کہ ہمیں خدشہ ہے معاشی بحران اور امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے وفاق پنجاب میں انتخابی عمل موخر کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں صوبائی وزیر کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تحریک انصاف کے لیے خیبرپختونخوا کی حکومت اہم قلعے کی مانند ہے، پنجاب میں نئے انتخابی شیڈول کے اجراء کے فوری بعد وزیر اعلی محمود خان اسمبلی تحلیل کرنے کی سمر ی پر دستخط کردیں گے، تاہم اس وقت پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اب ہماری نظریں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔میڈیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.