MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی ،فواد چوہدری

1 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے،22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی تو دوسری جانب ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا،احتساب عوام کا حق ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔اسکی وجہ خاندانی سیاست،اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے ہیں۔
پاکستان کا جو نظام ہے وہ آپکو میرٹ پر کام نہیں کرنے دیتا،یہ اقرباء پروری کی طرف لے کر جاتا ہے،جب آپ میرٹ پر کام کرتے ہیں تو بیرونی و اندرونی دباؤ آتا ہے اور نظام کے اندر ان سے لڑنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم 1997 میں حکومت میں آئے،ڈھائی برس کام کیا اور پھر مارشل لاء آ گیا،2008 میں واپس آئے شہباز شریف نے دوبارہ انفرا اسٹرکچرتعمیرکیا،کالجز،اسکولز اور یونیورسیٹیز بنائیں،لوگوں کو ہسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں،لاہور میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا گیا اور اسے پھولوں کا شہر بنایا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمیں پھر نکال دیا گیا،نوازشریف کی قیادت قبول نہیں تھی کیونکہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیتے اس لیے سو ہمیں پھرنکال دیا گیا،جسے لایا گیا اس نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے عثمان بزدار کو مسلط کر دیا،انہوں نے لاہور کا کباڑہ کر دیا۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پھر پرویز الٰہی آ گئے،انکا ویسے اس شہر میں کچھ نہیں،اب لاہور کا نظام شکست و ریخت کا شکار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.