صوبائی حکومت زراعت کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،مٹھاخان کاکڑ
ژوب (ویب ڈیسک )صوبائی حکومت زراعت کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ھے صوبے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رھی ھے زمینداروں کیلئے سولر سسٹم بورنگ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارھے ھیں ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے معدنیات حاجی مٹھاخان کاکڑ ڈپٹی کمشنر رمضان پلال ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ محمد آصف مندوخیل زمیندار یونین کے چیئرمین غفار کاکڑ انجینئر عبدالرحمن قریشی مولوی جمال اور دیگر وزیر اعلی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت زمینداروں میں گرین ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے
- Advertisement -
کیا تقریب میں 15 زمینداروں میں ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کرکے ٹریکٹر ان کے حوالے کر دئے مٹھاخان کاکڑ نے تمام زمینداروں کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ مذکورہ سکیم صوبائی حکومت کا اہم اور شاندار منصوبہ ھے جس سے صوبہ کے تمام زمیندار مستفید ھونگے اور زراعت ترقی کرے گا انھوں نے کہا کہ عوام کا حق نمائندگی خلوصِ نیت سے ادا کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
حلقہ میں اربوں روپے کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ ترقی کے نئے دور میں داخل ھو گا تقریب سے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حکومت کا گرین ٹریکٹر سکیم غریب زمیندار وں کیلئے بہترین منصوبہ ھے جس سے علاقے میں زراعت کے فروغ میں مدد ملے گی تقریب کے اختتام پر چابیاں ان کو دی گءتقریب میں ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کے علاوہ ایم ایم ڈی کے آفیسر ان زمینداروں علاقے کے معتبر ین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔