MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

این سی سی آئی اے کے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت منظور

0 47

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے شاکر اعوان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے انکی عبوری ضمانت 23 دسمبر تک منظور کرلی۔

- Advertisement -

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، شاکر اعوان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

این سی سی آئی اے شاکر اعوان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.