یہ دن بھی آنا تھا، عمران خان کے خطاب کے دوران کالج طلبہ کی بڑی تعداد اٹھ کر باہر چلی گئی
راولپنڈی(مسائل نیوز) سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھ جا سکتا ہے کہ عمران خان کے خطاب کے دوران بڑی تعداد میں طلبہ ہال سے باہر چلے گئے، عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے طلبہ سے خطاب کیا، راولپنڈی کے سیٹلائٹ ڈگری کالج کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خطاب کے آغاز پر ہال طلبہ و طالبات سے بھرا ہوا تھا لیکن خطاب کے دوران زیادہ تر طالبات ہال سے چلی گئیں۔