MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

استعفوں کی منظوری کیلئے اسپیکر کو خط لکھنے جا رہے ہیں

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر بتایا کہ آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے جس میں کہا جائے گا کہ وقت بتائیں کب ارکان اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تاکہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔
کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے تنخواہیں لینے سے متعلق حکومت نے ایک اور جھوٹ بولا،حقیقت یہ ہے کہ مستعفٰی ارکان کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی ارکان کو تنخواہ نہیں مل رہی۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کا اعلٰی سطح اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اے آر وائے نیوز کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی پر توجہ دی جائے گی۔ ارکان قومی اسمبلی میں اکٹھے جائیں گے اور استعفے منظور کروانے کیلئے مشترکہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا جائے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سینئر قیادت کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ اب مزید مشاورت نہیں بلکہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی۔اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پنجاب میں اتحادی حکومت کی ایک ہی رائے ہے۔اجلاس میں سینئر رہنماوٴں سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر رائے لی گئی۔ اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے قانونی نکات پر بھی مشاورت کی گئی، بابراعوان نے آئینی و قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں اسمبلیاں ایک ہی روز تحلیل کی جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے 123ارکان نے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر 22 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.