MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں تمام مقدمات ختم کر دئیے گئے

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں تمام مقدمات ختم کر دئیے گئے۔سندھ ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی،آئی جی سندھ اور پراسکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات شہریوں نے درج کرائے،عدم شواہد کی بنیاد پر ختم کر دئیے ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اعظم سواتی کی کسٹڈی اسلام آباد منتقل کردی گئی اور ان کے خلاف مقدمات سی کلاس کردئیے ہیں لہٰذا تمام درخواستیں اب غیر مؤثر ہوچکی ہیں۔جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دئیے کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ نے اس معاملے کو حل کیا ان کو کریڈٹ جاتا ہے،اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں کوئی اور مقدمہ نہیں ہونا چاہیے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئی جی سندھ نے اچھا کام کیا ہے۔

- Advertisement -

جبکہ آئی جی سندھ نے گزشتہ سماعت سے متعلق ایک مرتبہ پھر عدالت سے معذرت کر لی اور کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ہوا اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف لاڑکانہ کے تین اضلاع میں بھی درج مقدمات پولیس نے ختم کئے،لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ،شکار پور اور کشمور میں درج مقدمات ختم کئے گئے۔ اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے سے متعلق رپورٹس جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔
اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ قمبر پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات پر تینوں اضلاع کے مقدمات ختم کئے،لاڑکانہ کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر 5 مقدمات ختم کئے گئے۔اعظم سواتی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی مکمل ہو چکا۔ پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے پولیس کو سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات میں پولیس اور ایف آئی اے کو 11 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی حیدرآباد اورایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردئیے،آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.