لورالائی میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا،حاجی محمد خان طور اوتمانخیل
لورالائی (نامہ نگار) اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر مشیر ہو ں وزیر یا ایم پی اے میرا مقصد اپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہے دن رات کی کوششوں سے ضلع لورالائی میں کروڑ وں روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے یہ باتیں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی کی چوبیس گھنٹے فراہمی کیلئے اپنے فنڈ زسے فراہم کیے فیڈر کے افتتا ح کالے یر قان اور کرونا ٹیسٹ کی سہولت کیلئے پی سی آر لیبارٹری کے افتتاح نئے شعبہ حادثات کے افتتا ح ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دور ئے لورالائی کے شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تین بوروں ان کیلئے سامان بجلی کی فراہمی
- Advertisement -
اور پانی کی پائب لائنو ں کی بچھائی کے افتتا ح کے موقع پر وہاں موجو دعلاقے کے عوام لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اسٹنٹ کمشنر عبد الناصر اوتمانخیل ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمدمینگل ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر کبیر کاکڑ
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انور حمزہ زئی میڈیسن سٹور کے انچارج عبدالمنا ن ملازاور ئی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکس سٹاف شیخ نصرا للہ صوبائی سربراہ پی ایچ ایل مجیب خان آئی ٹی سپشلسٹ عزیز عبیداللہ اوتمانخیل خان شیرانی ممتاز سماجی رہنما و سربراہ ہسپتال کمیٹی عزیز پٹھان بھی موجود تھے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ لورالائی میں ترقیاتی کاموں کی کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا