MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کشمیریوں کا نہیں کلبھوشن کا وکیل بنا ہوا ہے،حافظ حمداللہ

0 539

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنمائ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہرزہ سرائی اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے ، خیبر پشتونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کو شکست دے چکی ہے ، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر وفاقی وزراء الیکشن کے ضابطہ اخلاف کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں۔

- Advertisement -

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہرزہ سرائی اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے ، خیبر پشتونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کو شکست دے چکی ہے ، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر وفاقی وزرائ الیکشن کے ضابطہ اخلاف کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں الیکشن کمیشن حکومتی وزرائ کی جانب سے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوںکا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔

نااہل وفاقی وزیر کو سیاست کی بجائے فلم انڈسٹری میںسلطان راہی کا کردار ادا کرنا چاہیے جنہوں نے کشمیر کو نریندرمودی کے ہاتھوں میں بیچ دیا ہے اس کا قوم بہت جلد حساب مانگے گی۔ آج عمران خان کشمیریوں کا نہیں کلبھوشن کا وکیل بنا ہوا ہے ، ان کی ایمانداری کے اندازہ سلیکٹڈ کی سابقہ اہلیہ اور وجیہ الدین کی گواہی سے لگایا جاسکتاہے۔ علی امین گنڈاپور اس لئے خوش ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے بھنگ کی کاشت شروع کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کرپٹ بھی ہے اور نااہل بھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.