MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نامعلوم شرپسندوں کا روزنامہ ارقم کراچی کےدفتر پر دھاوا

0 621

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) ہفتے کو یہاں نامعلوم شرپسندوں نے قبضہ مافیا سرغنہ انور علی شاہ کی سر پرستی میں ابولحسن أصفہانی روڈ پربلاک 4 اے گلشن اقبال میں واقع کمشنر سوساٸٹی میں این نیوذ ایچ ڈی اور روزنامہ ارقم کراچی کے دفتر پر ہلا بول دیا اور دفتر پر قبضہ کرنے کے بعد چینل اور اخبار کے ساٸن بورڈ توڑ دیٸے۔

تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا سرغنہ انور علی شاہ نامی ایک شخص نے معزز عدالت سے جعلسازی کے ذریعے رٹ آف پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پولیس کے ذریعے این نیوز کا دفتر خالی کروانے کر اس پر قبضہ کر لیا اور بعد میں اپنے شرپسند غنڈہ عناصر کارندوں کی مدد سے این نیوز اور روزنامہ ارقم کراچی کےتمام ساٸن بورڈ ,پینافلکس بھاڑدیٸے۔

- Advertisement -

جس کی وجہ سے اردگرد کے دوکان داروں اور مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اس افسوس ناک واقعہ پر شہر بھر کی صحافی تنظیموں نے سخت الفاظ میں بھر پور مذمت کرتے ہوٸےایس ایس پی , ڈی ایس پی اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او گلشن اقبال اور دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے

کے آزادی صحافت اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کےقوانین کو یقینی بنایا جائے اور سرغنہ قبضہ مافیا انور علی شاہ اور اس کے شر پسندغنڈہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارواٸی کی جاٸے۔وگرنہ تمام سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیموں اور یونینز کے ساتھ مل کر دھرنا لانگ مارچ بھر پور احتجاج اور دوسری آپشنز پر جلد غور کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.