اسلام آباد(ویب ڈیسک) مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،
- Advertisement -
جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بالاکوٹ وگردونواح اور وادی کاغان میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر تھا، اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی تیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔