MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم کے کیلئے جنگ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نورمحمد دمڑ

0 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ بلوچستا ن حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کی ساتویں برسی پر بھی پوری قوم اب بھی غمزدہ ہے اے ایس پی ایس کے دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، 16 دسمبرکوملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادرکھاجائیگا جبکہ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے قوم کویکجاکیاان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ اے ایس پی کے ساتویں برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ پوری قوم شہدائے اے پی ایس کوسلام پیش کرتی ہے

- Advertisement -

جبکہ قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح مسلح افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہرسال 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دکھ اور زخم پوری قوم کے دل میں ہرے ہو جاتے ہیں،دہشت گردوں نے معصوموں کو شہیدکرکے پوری قوم کو ناقابل فراموش غم دیا،آج ہم نے اس عہد کا اعادہ کرنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حاصل کامیابیوں کوکسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی بڑی تعداد نے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کے کیلئے جنگ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،آج ہم رات کو اپنے گھروں میں نرم بستروں پر آرام سے سوتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.