گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ پریشان کن صورتحال اختیار کریگا،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی امیر جمعیت علماء بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع صاحب سے ملاقات جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ اوڑک یونٹ کے امیر مولانا امیر محمد صاحب جنرل سیکرٹری مولاناضیاء الدین صاحب مولاناعبداالرازق صاحب حافظ ظہوراحمد ھنوی صاحب سابق کونسلر ظفراللہ صاحب نے صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع صاحب سے اوڑک کوئٹہ میں گیس پریشر محرومی کے سلسلے میں ملاقات کی ملاقات میں اوڑک کے ذمہ داران نے کہا کہ انتہائی ظلم ہے کہ اپنے صوبے سے نکلنے والی گیس سے اپنا صوبے کے عوام محروم ہیں اوڑک کوئٹہ
- Advertisement -
میں گیس پر کھانا اور روٹی چائے نہیں پک سکتا جب کہ دیگر صوبوں میں بلوچستان سے نکلنے والی گیس پر فیکٹریاں اور ملیں چل رہی ہے اس موقع پر صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع صاحب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ہر فورم پر عوام کی حقوق کی بات کی ہے مولانا عبدالواسع صاحب نے اسی موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم سے فون پر بات کی اورآوڑک عوام کے ساتھ ظلم اور بے انصافی پر بات کی اور مولاناعبدالواسع صاحب نے جی ایم سے کہا کہ فی الفور اوڑک کے عوام کا گیس پریشر کا مسئلہ حل کیاجائے
جی ایم نے دودن میں گیس پریشر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اوڑک کے ذمہ داران نے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع صاحب کاشکریہ ادا کیا ذمہ داران نے صوبائی امیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوڑک میں ابھی سے گیس پریشر میں انتہائی کمی اورنہ ہونے کے برابر ہے ھے تو غور اور فکر اور سوچ کی بات ہے