جیٹھا لال دیکھتا رہ گیا ٹپو بازی لے گیا؟ ٹپو نے ببیتا جی سے منگنی کی حقیقت بیان کردی
ممبئی(مسائل نیوز)بھارت کے معروف کامیڈی فیملی شو کے سابق اداکار ٹپو (بھاویا گاندھی) نے سیریل کی دلکش اداکارہ ببیتا جی (مون مون دتا) سے منگنی کے افواہوں کو سختی سے رد کر دیا۔
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر رواں ماہ یہ افواہیں دوبارہ گردش کرنے لگیں جن میں کہا گیا کہ دونوں کی منگنی وڈودرا میں ہوئی ہے جس سے بھاویا گاندھی اور ان کے خاندان سخت الجھن اور پریشانی کا شکار ہوئے۔
بھاویا نے ہنستے ہوئے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں اور ان کی والدہ کے لیے بھی پریشان کن ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کو کئی لوگوں نے کال کر کے منگنی کی مبارکباد دی جس پر وہ ناراض ہو گئیں۔ بھاویا نے بتایا کہ امی نے کہاکہ کیا آپ نہیں سمجھ رہے کیا کہہ رہے ہیں؟ آپ پاگل تو نہیں ہیں؟
- Advertisement -
یہ افواہیں شاید کسی سوشل میڈیا پوسٹ کی غلط رپورٹنگ یا مبالغہ آرائی کی وجہ سے پھیلیں، جس میں دیگر اداکاروں کی معلومات غلط طور پر ملا دی گئیں۔ ایک وقت پر یہ قیاس آرائیاں راج انادکت (بعد میں ٹپو کا کردار ادا کرنے والے) اور منمن دتہ کے تعلقات سے بھی جوڑی گئیں جس سے مزید الجھن پیدا ہوئی۔
بھاویا نے وضاحت کی کہ افواہیں اس لیے پھیلی کہ کہا جا رہا تھا کہ منگنی وڈودرا میں ہوئی جو ان کا آبائی شہر ہے جس کی وجہ سے لوگ سمجھ بیٹھے کہ یہ انہی سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ خبر اچانک سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور میڈیا نے اسے سنسنی خیز بنا دیا۔ انہوں نے کہانی میں ذرا سا مصالحہ ڈال دیا یعنی معمولی باتوں کو بڑے قصے میں بدل دیا گیا۔
بھاویا نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا منمن دتہ کے ساتھ تعلق ہمیشہ پیشہ ورانہ اور دوستانہ رہا ہے اور کبھی رومانی نہیں رہا۔ انہوں نے عمر کے فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ منمن ان سے تقریباً 10 سال بڑی ہیں اور ماضی کی کوئی بھی ڈیٹنگ کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔
بھاویا گاندھی نے آخر میں کہا کہ یہ تمام افواہیں محض گپ شپ اور میڈیا اور شائقین کی قیاس آرائیوں کا نتیجہ تھیں حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔