MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مچھ میں گیس پائپ لائن تباہ، پشین، مستونگ اور یارو میں سپلائی منقطع

0 100

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔

- Advertisement -

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث پشین،مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی تاحال جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.