MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

1 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان کچھ دنوں سے علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ان افواہوں کے بیچ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کوسالگرہ کی گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ شعیب ملک نےثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شئیر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اورثانیہ مرزا کے لیے صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے خواہشات کا اظہار کیا۔
کچھ روز قبل عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیا گیا جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جلد نشر ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان کے کرکٹ سٹار شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں زبان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.