نوکریاں بیچنے پر ایک پیسہ بھی ثابت ہوا تو خود کو احتساب کیلئے پیش کروں گا، سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سنی سنائی باتوں پر یقین کرلیتے ہیں، ابھی تک ہم نے 62 نوکریوں کے ٹینڈر نہیں کیے، میں نے سنا کہ لوگ اس پر باتیں کررہے ہیں کہ یہ تو پہلے سے فروخت ہوچکی اور یہ نوکریاں میرے بیٹے نے فروخت کیں۔ ابھی تک ان نوکریوں کیلئے اشتہارات نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے محکمے کے سیکرٹری، انجینئرز اور دیگر عملہ یا میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہو تو میں خدا کو حاضر ناظر جان کر بطور سردار بلوچستان کے عوام کے سامنے استعفا دیکر خود کو احتساب کیلئے پیش کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی آج بھی ہمارا حصہ اور بلوچستان کا اثاثہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاغی میں سی اینڈ ڈبلیو کی نئی مشینری بھجوائی گئی جنہیں عارف محمد حسنی نے اپنے ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا، کیا میں اب ان پر ایف آئی آر درج کروں۔
- Advertisement -
[…] اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ باغ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ٹینڈر ہوچکا ہے […]
[…] مواصلات و تعمیرات اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدل دے گا، […]