اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کیساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ نے ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ۔