MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی نے متنازع ٹوئٹ پر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہے کہ ہم کرکٹرز ہیں، ہم سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایک ٹی وی شو میں شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کرکٹرز ہیں، ہم سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔سابق کرکٹر نے کہاکہ ہم پڑوسی ہیں، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جس سے لوگوں کے بیچ نفرت پھیلے، اگر ہم ایسا ہی کریں گے تو عام آدمی سے ہم کیا امید رکھیں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.