MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کا بیان حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

6 451

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے بیان پر کہا کہ کہ گزشتہ دہائیاں ثبوت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے، جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے، جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عدم پھیلاؤ، سلامتی وتحفظ پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی۔اے۔ای۔اے) سمیت عالمی معیارات کے اپنے پختہ عہد کو پورا کیا ہے، عالمی امن کو اصل خطرہ عالمی مروجہ اقدار کو پامال کرنے والی بعض ریاستوں، انتہا پسند قومیت پسندی، غیرقانونی قبضوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے امن کو اصل خطرہ سرفہرست جوہری ممالک کے درمیان اسلحہ کی دوڑ سے ہے، دنیا کے امن کو اصل خطرہ ان ممالک سے ہے جہاں جوہری سلامتی سے متعلق باربار حادثات ہوئے.

انہوں نے کہا کہ دنیا کے امن کو اصل خطرہ سلامتی کے ان اتحادوں سے ہے جن کی تشکیل سے علاقائی توازن متاثر ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا جب بڑے بڑے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی حقیقی صلاحیت کو پہچاننے کے لئے خالص اور پائیدار کوششیں نہایت ناگزیر ہیں اس مقصد کے لئے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔ […]

  4. […] مندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان میں […]

  6. […] آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے اپنے عہدے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.