MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے ملک اور عوام کا مستقبل داﺅ پر لگا دیا، مولانا واسع

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ آج ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار کامیابی حاصل کرینگے ، بلوچستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، سابق چیف جسٹس بلوچستان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے ، عمران خان نے ملک اور عوام کا مستقبل دا ﺅ پر لگا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے مستعفی ہونے کا شوشہ چھوڑا اور بعد ازاں اپنے استعفوں سے ہی مکر گئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ملک کے آئینی ادارے ایک فرد واحد کے تابع ہیں ؟ افراتفری اور اشتعال پیدا کرنے والا خود اتنا طاقتور ہے کہ ملک کے آئین اور قوانین کیساتھ کھیل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کواقتصادی اور مالی طور پر تباہ کرنے والے کو عوام معاف نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایک بندے کا سارے ملک میں 9،8 حلقوں پر انتخاب کا کیا مقصد ہو سکتا ہے، ملک اور ملکی وسائل کو جاگیر سمجھنا فسطائیت کی کھلی مثال ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ عوام اس نوسرباز کی ملک دشمنی اور عوام دشمنی سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں، لانگ مارچ کی کال دیکر پختون نوجوانوں کو ورغلانے کیلئے تیاری میں مصروف عمل ہے ، پختونخوا میں پی ٹی آئی کے دس سالہ اقتدار نے صوبے کو تباہ و برباد کر دیا ہے، بلوچستان کے عوام بیدار ہیں اور اس مہرے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مستونگ اور خاران جیسے واقعات حکومت کی ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.