MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک بھر میں کہیں بلیک آوٹ نہیں..بجلی کا نظام مکمل بحال ہے، وزیر توانائی کا دعویٰ

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوجرانوالہ(مسائل نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بلیک آوٹ نہیں ہے اور بجلی کا نظام مکمل بحال ہے، کسی جگہ بھی ٹرانسمیشن میں خرابی کی وجہ سے شٹ ڈاون نہیں، بریک ڈاؤن کی وجہ کیا تھی انکوائری رپورٹ پیر کو موصول ہوگی۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بریک ڈاون کے باعث بجلی سپلائی متاثر ہوئی تھی، بجلی کی ترسیل کا عمل شروع ہوچکا ہے، سندھ کے بعض علاقوں میں بجلی کا تعطل بریک ڈاون کے باعث نہیں وہاں پانی موجود ہے، خیرپورناتھن شاہ میں ابھی بھی پانی موجود ہے، بھان سعید آباد میں بھی سیلابی پانی موجود تھا، جن علاقوں میں سیلابی پانی موجود تھا وہاں کے بعض مقامات پر بھی بجلی بحال کردی، بریک ڈاؤن کی وجہ کیا تھی انکوائری رپورٹ پیر کو موصول ہوگی، انکوائری رپور ٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بریک ڈاون کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، کراچی سے فیض آبادتک کے علاقوں میں بریک ڈاون ہوا، سکھر، حیدرآباد، فیصل آباد اور بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی ہے، ملک بھرمیں اس وقت بجلی کا نظام مکمل بحال ہے، بریک ڈاون کے بعد کم مدت میں بجلی نظام بحال کیا، اس وقت ملک میں بجلی کی ترسیل اور پیداوار معمول کے مطابق جاری ہے، ملک بھر میں بلیک آوٹ نہیں، بریک ڈاون کوآدھے حصے تک محدود رکھا گیا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 70پیسے فی یونٹ کمی آئی، تھر کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی، تھرمیں 2 پاور پلانٹس نے بجلی بنانا شروع کردی ہے، تھرکا کوئلہ امپورٹڈ کوئلے سے 10گنا سستا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.