MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستونگ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

0 378

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو واقعہ کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں تخریب کار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ہم عوام کے تعاون سے اس عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ علاقے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.