MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حالات سنگین سے سنگین تر ،نومبرتک آر یاپار ہوجائے گا ‘ شیخ رشید

1 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں،آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی اورحالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دے گا ،اپنی عزت اوروقارنیلام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ذاتی مفاد کے لئے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں،وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتہ ہیں،ان کاچورن کہیں نہیں بک رہا، پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں،انشا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم مقامی عدالت میں چیلنج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.