MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلابی صورتحال اوربارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سیلابی صورتحال اوربارشوں کےباعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی،پشاورمیں ڈینگی پھیلنےکاخدشہ ہے،سکھر،حیدرآباد،ملتان سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی وائرس بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مون سون اوردریاؤں کےبہاؤ اورپانی چھوڑےجانےکےباعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلابی پانی اور ناقص نکاسی آب کےباعث ڈینگی مچھرکوافزائش کیلئے ماحول مل رہا ہے۔

ڈینگی وائرس پرکنٹرول کرنے والے ادارے،وزارتیں، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں،ہسپتالزڈینگی کے حوالےسے اپنے انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.