MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداکارہ اشنا شاہ کا مردوں کیلئے ایک اہم پیغام اورنصیحت

3 644

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مردوں کو مشورہ اور نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ “خاتون اگر آپکے نازیبا قسم کے کمنٹس پر ردعمل نہیں دیتی تو انکو سمجھیں”۔

تفصیلات کے مطابق “حبس “اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے مردوں کو پیغام دیا کہ “اگر آپکی خاتون دوست آپ کے دل پھینک اور نازیبا قسم کے کمنٹس پر کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کررہی یا جان بوجھ کر نظرانداز کررہی تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ آپس کی دوستی کو خراب یا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتی”۔اپنی ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے اداکارہ اشنا شاہ نے ان تمام مردوں کے نام اہم پیغام اور نصیحت کی ہے کہ حد سے تجاوز نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ ” عقل مند کو اشارہ کافی ہوتا ہے،اس اشارے کو سمجھ کراپنے عقلمند اور بہترین ہونے کا ثبوت دیں اور مزید اسے تنگ کرنے کے بجائے عقلمندی سے کام لیں”۔

- Advertisement -

کچھ خاتون صارفین نے اشن شاہ کی اس پوسٹ کی کھل کر حمایت کی جبکہ مردوں کی جانب سےانہیں تنقید کا سامنہ بھی کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  بھی ماضی میں اشنا شاہ اکثر و بیشتر خواتین کے حقوق کی باتیں کرتیں نظر آئی ہیں۔ وہ اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی نا کہیں تو […]

  2. […] نیوز) اداکار فہد مصطفیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ آئندہ 10 دنوں میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی […]

  3. […] لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔اشنا شاہ اور حمزہ امین کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.