MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کی پلاننگ نے کام دکھا دیا ، شہباز گل کیلئے عدالت سے بری خبر

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آئی ایچ سی نے پولیس کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف

- Advertisement -

درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق عدالتِ عالیہ میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے سیشن کورٹ کے فیصلے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون اور کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گِل نے ٹی وی چینل پر ایک بیان دیا تھا جس کا حکومت نے سنجیدہ نوٹس لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا، شہباز گِل کے بیان میں ملک کے ایک ادارے کو ٹارگٹ کیا گیا، جس ادارے کے خلاف بیان دیا گیا اس نے اس ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔عدالت نے سوال کیا کہ کیس سے متعلق بتائیں کہ اب کس اسٹیج پر ہے؟ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کا مزید فزیکل ریمانڈ ضروری ہے؟ آپ نے مزید فزیکل ریمانڈ میں کیا کرنا ہے؟ ایک حقیقت یہ ہے کہ آپ کی نظرِ ثانی کی درخواست خارج ہوئی ہے، دوسرا فزیکل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے لیپ ٹاپ اور مختلف ڈیوائسز ابھی نہیں ملیں وہ ری کور کرنی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گِل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے، سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.