MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضمنی الیکشن، این اے 239 کراچی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

1 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کراچی سے ضمنی انتخاب لڑیں گے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کراچی کے حلقہ این اے 239 سے منظور کر لیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اکرم چیمہ عمران خان کے کورنگ امیدوار ہوں گے۔2018ء کے انتخابات میں اکرم چیمہ اس نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار بننے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے تھے۔
دیگرجماعتوں کے امیدواروں نے بھی تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔این اے 246 کراچی ساؤتھ 1سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے جمع کرائے جبکہ این ای237 ملیرسے کیپٹن(ر) جمیل اور این اے 239 سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،ریٹائرڈ کیپٹن جمیل این اے 237 ملیراوراین اے 246 پر تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد نیبھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، شکورشاد اورکیٹپن ریٹارئرڈ جمیل احمد عمران خان کے کورنگ امیدوارہونگے۔
علاوہ ازیں این اے 239 کورنگی میں آزاد امیدوار محمد طارق ،ریحان منصور،مشتاق احمد،اسد آزاد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ایم کیو ایم کے نیر رضا،ایم کیوایم شعبہ خواتین کی رہنما سکندر خاتون،پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ،نعمان عبداللہ مراد،پی ایس پی کے شارق جمال نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این ای246لیاری سے ﷺجے یوآئی کیمولانانور الحق ،تحریک لبیک کے محمد جنیدہاشمی،پیپلز پارٹی کییوسف بلوچ دیگرنے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا گند پھیلا رکھا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.