متحدہ عرب امارات میں خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
دبئی (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئیں جس پر مسافروں سے کہا گیا کہ وہ اپنی پروازوں کا اسٹیٹس چیک کریں، ایئر لائنز نے مسافروں کو آگاہ کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق فلائی دبئی کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں مسافروں سے کہا گیا کہ وہ ہوائی اڈے کے سفر کے لیے اضافی وقت دیں کیوں کہ دبئی میں خراب موسم کی وجہ سے ہماری کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں یا منسوخ کر دی گئی ہیں لہذا ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کمپنی کی ویب سائٹ پر براہ کرم اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کریں اور اگر کوئی بھی فلائٹ منسوخ کر دی گئی ہے تو مسافر اپنے ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں یا کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر ری بک کرسکتے ہیں یا رقم کی واپسی کی درخواست بھی کی جاسکتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اتوار سے ہی گرد آلود موسم دیکھا جا رہا ہے جس سے فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا اور پیر کو بھی موسم ابر آلود اور گرد آلود رہنے کی وجہ سے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فلائٹ شیڈول سے باخبر رکھیں کیوں کہ اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل (DXB) پر معمول کے آپریشنز خراب موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں دبئی ورلڈ سینٹرل (DWC) اور دیگر پڑوسی ہوائی اڈوں پر 10 آنے والی پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔
ادھر متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش کے باعث ایک بار سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیاکیوں کہ متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں کو شدید بارش نے متاثر کیا ہے جب کہ دبئی اور ملک کے دیگر حصوں میں گرد آلود موسم کی بھی اطلاع ملی، جس سے یو اے کی کئی سڑکوں پر حد نگاہ شدید متاثر ہوئی۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں اور گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وادیوں اور ایسے علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو جب کہ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے آئندہ کے لیے سیلاب کی ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، اسی طرح وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر گاڑی چلانے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے کہا ہے کہ کبھی درمیانی اور تیز مختلف شدتوں کی بارش کے ساتھ متحرک بادلوں کی تشکیل کا امکان ہے، یہ کچھ مشرقی علاقوں، العین اور اس کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ برس ہو سکتے ہیں، یہ بادل کچھ اندرونی علاقوں اور مغربی علاقوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔
[…] ظہبی (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات نے ہنر مند تارکین وطن کے لیے ملک کو مزید پرکشش بنانے کے […]