MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی ترانہ ڈیجیٹل دور کی جدید موسیقی اور آوازوں کے ساتھ ریلیز

0 856

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقعے پر دوبارہ ریکارڈ کیا گیا قومی ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ ترانہ 13 ماہ کے طویل عرصے میں ریکارڈ کیا گیا اور اس مرتبہ اسے 155 گلوکاروں نے گایا ہے۔دوبارہ ریکارڈ کیے گئے ترانے کی خاص بات یہ ہے کہ 68 برس قبل پہلی مرتبہ ریکارڈ کی گئی دھن اور ترانے کے بول تبدیل نہیں کیے گئے، نہ ہی موسیقی کے آلات تبدیل ہوئے ہیں، البتہ اس میں اب پاکستان میں موجود تمام کمیوینیٹیز اور موسیقی کے تمام انداز کے گانے والوں کو جگہ دی گئی ہے اور لسانی، ثقافتی، مذہبی اور صنفی تنوع کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
قیام پاکستان کے دو سال بعد اس وقت کے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے یکم مارچ 1949 کو آئین ساز اسمبلی کی ترانہ کمیٹی تشکیل دی تاکہ یہ کمیٹی قومی ترانے کی دھن بنوانے کے ساتھ اس دھن پر شاعری ترتیب دلوا سکے۔
ترانہ کمیٹی کی جانب سے اخباری اور ریڈیو اشتہارات کے ذریعے ملک بھر سے شعرا کو اپنی شاعری اور موسیقاروں کو دھنیں بھیجنے کو کہا گیا جس کے بعد کمیٹی کو ملک کے ہر کونے سے قومی ترانے کی دھنیں اور ترانے موصول ہونا شروع ہو گئے۔

- Advertisement -

ترانہ کمیٹی کو مجموعی طور پر 200 سے زیادہ نظمیں اور 63 کے لگ بھگ دھنیں موصول ہوئیں۔ان تمام دھنوں میں سے ملک کے مشہور اور منجھے ہوئے موسیقار احمد غلام علی چھاگلہ المعروف احمد جی چھاگلہ کی بنائی ہوئی دھن کو قومی ترانہ کمیٹی نے حتمی طور پر منتخب کر لیا۔پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ 13 اگست 1954 کو ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا، جس کے بول حفیظ جالندھری نے لکھے تھے جبکہ دھن احمد غلام علی چھاگلہ نے تیار کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.