خواتین کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے، یاسمین لہڑی
مچھ(مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری وسابقہ ایم پی اے یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ خواتین کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے نیشنل پارٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کو اہمیت دی لیکن اصولوں پر کھبی سودے بازی نہیں کی نیشنل پارٹی کی مضبوطی اور مقبولیت میں خواتین کارکنوں کا کردار قابل قابل ستائش ہے خواتین بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے نامزدامیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے اور آری پر مہر لگائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید گاہ وارڈ مچھ میں سید جیلانی ہاس اور سمالانی کالونی میں ملک زبیر احمد سمالانی ہاس کلی بنگلزئی وارڈ مچھ میں الگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریبات میں نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کی ممبر خواتین حمیدہ فدا سینئر رہنما خدائے رحیم بلوچ امان اللہ خلجی تحصیل مچھ کے آرگنائزر محمد بقا سمالانی محمد عمران سمالانی اور پلین نوید سمالانی اختر سمالانی اور سمالانی کالونی وارڈ مچھ سے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میر گل باران سمالانی نیشنل پارٹی کے سول وارڈ سے نامزد امیدوار سیدجیلانی شاہ مجید وارڈ کم مکرانی وارڈ سے نامزد امیدوار ملک زبیر احمد سمالانی کلی بنگلزئی سے نامزد امیدوار اہلیہ خدائے رحیم کاکامحمد جان وارڈ غربی سے نامزد امیدوار سنیل کمار اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شریک تھیں یاسمین لہڑی نے ان تقریبات میں بلدیاتی انتخابات کی اہمیت اور اس میں خواتین کی کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی اور خواتین کو انتخابی مہم اور ووٹنگ کی طریقہ کار سے آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ خواتین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے اور نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کو اپنی قیمتی ووٹ دے کر اپنی مستقبل کو محفوظ بنائے اور آری پر مہر لگائے انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہیں کہ ہر دور میں اقوام کے استحکام ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنانے میں خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے افسوس کا آمر یہ ہیکہ یہاں خواتین کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑی حد تک پوری طرح بروئے کار نہیں لایا گیاعورت جتنی زیادہ تعلیم یافتہ ہو گی اسے معاشی مواقع ملنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا موجودہ وقت میں خواتین کی خودمختاری معاشرے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت بہت ضروری ہے کیونکہ مرد اور عورت زندگی کی گاڑی کے دو پہیے کی مانند ہیں اور وہ دونوں مل کر گھر کےنظام کو چلاتے ہیں بالکل اسی طرح ہمارےملک کے نظام کو عدل اور انصاف کے ساتھ چلانے کے لئے دونوں کرداروں کی یکساں بنیاد پر شمولیت بہت اہم ہے انھوں نے کہا کہ خواتین کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی جائیں تاکہ خواتین اپنے حق رائے دہی کا بلا خوف و خطر استعمال کرسکے۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس […]