MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کی عمران خان کو قتل کی سازش سے متعلق انکوائری کی پیشکش

0 389

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کی سازش سے متعلق انکوائری کی پیشکش کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے پرائم منسٹر کی سیکیورٹی دی جارہی ہے اگر قتل کی سازش سے متعلق کوئی شواہد ہیں تو حکومت انکوائری کے لیے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے طور پر لیا جا سکتا ہے ، جس کی تحقیقات دیانت دار افسر کے ذمے لگا دی جائے گی ، جس کے نتیجے میں پتا چل جائے گا کہ اس میں کوئی حقیقت ہے یا یہ بھی فراڈ ہے ، یقین ہے یہ فراڈ ہے ایسا کچھ نہیں ہے ، اگر ایسا کچھ ہے تو حکومت کے علم میں لائے ویڈیو دکھائے سب واضح ہوجائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چند دن پہلے مجھے علم ہوا بندکمروں میں میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے، میں نے ممکنہ ذمہ داروں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کرادی ہے،یہ ویڈیو محفوظ جگہ پر رکھوا دی ہے ، تاکہ لوگوں کو پتا چل سکے کہ کون کون میرے خلاف سازش کررہے تھے، یہ سمجھتے ہیں میں ان کی راہ میں رکاوٹ ہوں ، راستے سے ہٹایا جائے ۔

انہوں نے سیالکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں نوازشریف کی ن لیگ نے جو حرکت کی ، نواز شریف جتنے بڑے بزدل تم ہو، اتنی تمہاری پارٹی ہے، ہم نے ان کے جلسے روکنے کی ایک بار کوشش نہیں کی، یہ ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے آتے تھے، اور تمہارے ساتھ ایک سب سے بڑی بیماری زرداری اور ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والا بھی تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف تم اور تھری اسٹوجز سن لوآج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں انقلاب آرہا ہے، قوم آج تحریک پاکستان کے بعد دوسری آزادی کی تحریک کیلئے تیار ہے، قوم اپنی حقیقی آزادی کیلئے باہر نکل رہی ہے، لندن میں بیٹھ کرگیدڑ نوازنہ تم روک سکتے ہو، نہ تمہارا مجرم بھائی ، نہ اس کا کرپٹ بیٹا،نہ وہ 18قتل کرنے والا وزیرداخلہ روک سکتا ہے، غور سے سن لو، ہم ہمیشہ میری جماعت نے پرامن احتجاج کیا ہے، جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پرامن رہیں گے، اگر تم نے آج والی حرکت کی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمہیں پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.