MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا جلسوں میں آمدورفت کے لیے سکیورٹی کا مطالبہ

1 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسوں میں آمدورفت کے لیے سکیورٹی کا مطالبہ کردیا ۔ ہم نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں ، جن کی بناء پر سابق وزیر اعظم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنہ گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی طرف سے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے ۔ دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کی سازش سے متعلق انکوائری کی پیشکش کردی ، اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے پرائم منسٹر کی سیکیورٹی دی جارہی ہے اگر قتل کی سازش سے متعلق کوئی شواہد ہیں تو حکومت انکوائری کے لیے تیار ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے طور پر لیا جا سکتا ہے ، جس کی تحقیقات دیانت دار افسر کے ذمے لگا دی جائے گی ، جس کے نتیجے میں پتا چل جائے گا کہ اس میں کوئی حقیقت ہے یا یہ بھی فراڈ ہے ، یقین ہے یہ فراڈ ہے ایسا کچھ نہیں ہے ، اگر ایسا کچھ ہے تو حکومت کے علم میں لائے ویڈیو دکھائے سب واضح ہوجائے گا ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےسیالکوٹ میں جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ چند دن پہلے مجھے علم ہوا بندکمروں میں میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے ، میں نے ممکنہ ذمہ داروں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کرادی ہے ، یہ ویڈیو محفوظ جگہ پر رکھوا دی ہے ، تاکہ لوگوں کو پتا چل سکے کہ کون کون میرے خلاف سازش کررہے تھے، یہ سمجھتے ہیں میں ان کی راہ میں رکاوٹ ہوں ، راستے سے ہٹایا جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے شہر فیصل آباد میں 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.