MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوان بھارتی ماڈل کی لاش گھر سے برآمد

3 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ کی ماڈل و اداکارہ شاہانہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں جس کے بعد قتل کے شبہے میں اْن کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ ماڈل و اداکارہ شاہانہ جمعرات کی رات اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے اْن کے 31 سالہ شوہر سجاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔نوجوان ماڈل کی موت کے آس پاس کے پراسرار حالات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔بیٹی کی موت کے حوالے سے شاہانہ کی

- Advertisement -

والدہ نے کہا ہے کہ شاہانہ نے جمعرات کی شام ہم سے رابطہ کیا تھا، یہ اس کی 20 ویں سالگرہ تھی، اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ منانے گھر آئے گی، وہ بہت خوش تھی، مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔شاہانہ نے ڈیڑھ سال قبل سجاد سے شادی کی تھی، جب جوڑے کی شادی ہوئی تو سجاد قطر میں کام کر رہا تھا۔ماڈل کی والدہ نے کہا کہ شاہانہ نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا اور وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرتی تھیں، اْنہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہانہ کے بہت زیادہ پیسے کمانے کے بعد سجاد نے قطر واپس جانے سے انکار کر دیا تھا، اس نے اپنی کمائی ہوئی زیادہ تر رقم بھی خرچ کر دی ہے۔شاہانہ کے رشتہ داروں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سجاد کے اہل خانہ نے 25 تولے سونے کے زیورات جہیز کے طور پر مانگے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) اداکارہ حرا خان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریفوںکے پل باندھ […]

  2. […] دہلی (مسائل نیوز)بھارتی ریاست بہار میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر 5 افراد کو […]

  3. […] سالہ بھارتی ماڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک کے دوران لوہے کاپلر گرنے سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.