MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گرمی کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر اگلے ہفتے بھی جاری رہے گی

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ ہفتے بھی گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے جاری کردہ نئے الرٹ میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چارروز17 مئی کے دوران گرمی کی لہر میں قدرے کمی کی توقع ہے، تاہم 18 مئی سے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ الرٹ میں بتا گیا کہ شدید گرمی سے آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کے لیے پانی کی قلت کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ درجہ حرارت کے باعث توانائی اور پانی کی کھپت بڑھ جائے گی، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.