سردار خان رند پر ہونے والے حملے کو سیاسی رنگ دینا قابل افسوس امر ہے،میر فرید رئیسانی
سبی (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی وکچھی اتحاد کے رہنماءممتاز قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سردار خان رند پر ہونے والے حملے کو سیاسی رنگ دینا قابل افسوس امر ہے،سیاسی مقاصد حاصل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑئے گی ،گزشتہ دنوں ایم پی ائے کچھی یارمحمد رند نے پریس کانفرنس میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے اس کو مسترد کرتے ہیں ،مخالفین سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کرواکر ہماری راہ میں روکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،مخالفین حالیہ بلدیاتی الیکشن کے دونوں مراحل میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں ،بوکھلاہٹ کے شکار عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں بلدیاتی الیکشن کے تیسرئے مرحلے میں بھی کچھی اتحاد کی کامیابی یقینی ہے،مخالفین سے کہتے ہیں کہ عوام کی عدالت میں آئیں اور سیاسی مقابلہ کریں ،اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے،جھوٹے مقدمہ میں سابق ایم پی ائے و قائد کچھی میر عاصم کرد گیلو،یوسی چیئرمین میر انور بھٹو،اصغر جتوئی سمیت مجھے نامزد کرکے مخالفین نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے،ہمیں معزز عدالتوں پر اعتماد ہے جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ جب بھی تفتیش کے لیے بلائیں گے حاضر ہوجائیں گے ،ضلع کچھی کے عوام کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،اوچھے ہتھکنڈوں اور بوگس مقدمات کے خلاف جلدقومی شاہراہ کو بلاک کرنے کے لیے جلد حتمی لائحہ عمل تیار کریں گے،اس ضمن میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھی رابطے میں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے رئیسانی ہاوس مٹھڑی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
- Advertisement -