MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں اسکول، کالجز بند

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)لاہور کی انتظامیہ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد پولیس گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ اسی کے پیش نظر آج مال روڈ،دھرم پورہ،جیل روڈ،گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بندرہیں گے۔کمشنرلاہور کا کہناہے کہ آج مغل پورہ اورمیاں میر کے اسکول اورکالج بھی بندرہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.