MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جس مائی کے لعل میں ہمت ہے وہ ہمیں روک کر دکھائے شاہد خاقان عباسی نے انتظامیہ کو چیلنج دے دیا

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 10 لاکھ لوگ تحریک عدم اعتماد کو نہیں روک پائیں گے، جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے، میرا اوپن چیلنج ہے وزیراعظم اور وزراء کو وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آتے ہی نیب کی جانب سے ہمارے ممبران کو نوٹس موصول ہوئے ہیں، چیئرمین نیب کو آگاہ کر دوں آپ کا کوئی کام نہیں عدم اعتماد میں

- Advertisement -

مداخلت کرنے کا، تحریک عدم اعتماد آنے پر نیب کے ممبران کو نوٹسز کا جواب آپ کو دینا پڑیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.